اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ (آئی جی آئي) پر سکیورٹی اہلکار وں نے
ہوائی جہاز کے مسافروں کے ایک گروپ سے 16 کلو سونا برآمد کیا، جس کو انہو ں
تولیہ اور بچے کے ڈائیپر میں چھپا کر رکھا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے ایئر پورٹ پر آج
صبح سات بجے دبئی
سے آنے والے مسافروں کے ایک گروپ کے پاس سے 16 کلو سونا برآمد کیا۔انہوں نے بتایا کہ سونے کی 16 بسکٹ برآمد کی گئي ہے، جس میں ہر ایک کا وزن
ایک کلو گرام ہے، جس کو مسافروں کے ایک گروپ نے چالاکی سے بچے کے ڈائپر اور
تولیہ میں چھپا کر رکھا تھا۔